نئی دہلی، 24 فروری (یو این آئی) الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے منگل کے روز نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ریاستی الیکشن کمشنرز کے ساتھ ایک قومی قول میز کانفرنس منعقد کی، جو کہ گزشتہ 27 سال میں اس طرح کی پہلی میٹنگ ہے۔
اس نوعیت کی آخری کانفرنس 1999 میں منعقد ہوئی تھی۔
دن بھر جاری رہنے والی اس کانفرنس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کر رہے ہیں، جبکہ الیکشن کمشنرز سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی بھی موجود ہیں۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ریاستی الیکشن کمشنرز (ایس ای سی) اپنے قانونی اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ ان مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں۔ تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے چیف الیکٹورل آفیسرز (سی ای او) بھی اس موقع پر موجود ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، اس کانفرنس کا بنیادی مقصد کمیشن اور ریاستی الیکشن کمیشنوں کے درمیان ان کے متعلقہ قانونی ڈھانچے کے اندر انتخابی عمل اور لاجسٹکس کے انتظام میں بہتر ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔
0
