0

امریکہ نے ایران کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن، 28 فروری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے اور ہم ایران کی بحریہ کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔
ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ کچھ دیر قبل امریکی افواج نے ایران کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا ہے، جس کا مقصد ایرانی حکومت سے آنے والے خطرات کو کم کرکے امریکی عوام کا دفاع کرنا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق امریکہ کے صدر نے کہا ہے کہ ایران پر مشترکہ امریکی۔اسرائیلی حملوں کا مقصد ایرانی حکومت کی جانب سے لاحق فوری خطرات کا خاتمہ کرنا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا نہ رکھنے دیں گے، اس نے جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی اور وہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کر رہا تھا جو امریکہ اور دوسروں کے لیے خطرہ ہیں۔
ٹرمپ نے کہا امریکی فوج بڑے پیمانے پر ایران میں آپریشن کر رہی ہے، ہم ایران کے میزائل اور میزائل انڈسٹری تباہ کر دیں گے، ہم ایران کی بحریہ کو ختم کرنے جا رہے ہیں، ہم یقینی بنائیں گے کہ ایران دوبارہ کبھی جوہری ہتھیار نہ بنا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں