تہران، 3 مارچ (یو این آئی) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی منتخب کردہ جنگ میں داخل ہوا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کو کبھی بھی کوئی نام نہاد ایرانی خطرہ نہیں تھا۔
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی عوام بہتر کے مستحق ہیں اور انہیں اپنا ملک واپس لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکہ نے ایران پر حملہ اس لیے کیا کیونکہ اسے معلوم تھا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرے گا۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ نتیجتاً امریکی افواج کو ممکنہ طور پر ایرانی جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
0
