0

امریکی ٹیرف کا ہندوستان پر محدود اثر پڑے گا: جاپانی ریٹنگ ایجنسی آراینڈ آئی

نئی دہلی، 19 ستمبر (یواین آئی) جاپان کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ریٹنگز اینڈ انویسٹمنٹ انفارمیشن انک (آراینڈ آئی) نے کہا ہے کہ ہندوستان کی برآمدات پر امریکہ میں اونچے ٹیرف کا اثر محدود ہوگا کیونکہ ہندوستانی پروڈیوسرز کا امریکی مارکیٹ پر انحصار کم ہے۔
ایجنسی کا یہ بھی ماننا ہے کہ اشیا اور خدمات ٹیکس کی حالیہ اصلاحات سے آمدنی میں کچھ کمی آئے گی، لیکن کھپت میں اضافہ ہونے سے اس کا اثرمحدود ہو گا۔
جمعہ کو ہندوستان کے مالیاتی کریڈٹ کو اپ گریڈ کرنے والی اپنی رپورٹ میں، آراینڈ آئی نے امریکہ کی طرف سے اپنے یہاں درآمد کی جانے والی ہندوستانی اشیاء پر ٹیرف میں حالیہ اضافے کو ایک خطرے کے عنصر کے طور پر تسلیم کیا۔ تاہم، اس نے تبصرہ کیا ہے کہ برآمدات کے لیے امریکی مارکیٹ پر ہندوستان کا محدود انحصار اور گھریلو مانگ پر مبنی ترقی کے ماڈل سے امریکہ میں اونچے ٹیرف کے اثرات محدود ہوں گے۔
مزید برآں، آراینڈ آئی نے یہ بھی کہا کہ جی ایس ٹی کو معقول بنانے سے آمدنی میں کمی آئے گی، لیکن نجی کھپت کو فروغ دے کر اس منفی اثر کو کسی حد تک پورا کیا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں