0

اودھم پور میں منشیات فروش کی 16 لاکھ روپیے مالیت کی گاڑی ضبط: پولیس

جموں، 17 اکتوبر(یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک منشیات فروش کی 16 لاکھ روپیے مالیت کی منقولہ جائیداد کو ضبط کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ اودھم پور پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک بڑی کارروائی میں ایک منشیات فروش کی 16 لاکھ روپیے مالیت کی منقولہ جائیداد کو ضبط کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ ایف – 68 کے تحت انجام دی گئی۔

منشیات فروش کی شناخت محمد عارف ولد محمد ایوب ساکن ہر شیلا ضلع ڈوڈہ کے طور پر کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ جائیداد میں ایک انووا کار شامل ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ضبطی کا حکم تفتیشی افسر نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر نمبر145/2025 کی تحقیقات کے دوران جاری کیا جب یہ ثابت ہوا کہ مذکورہ گاڑی جرم سے حاصل شدہ رقم سے خریدی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اودھم پور پولیس معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی انجام دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں