0

اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن بر آمد: پولیس

جموں، 8 نومبر (یو این آئی) منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن چننی کی ایک ٹیم نے بشت علاقے میں معمول کی گشت کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 7.84 گرام ہیروئن بر آمد کی گئی جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت سورج سنگھ ولد کاکہ رام ساکن مرگانہ چننی اودھم پور کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن چننی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 112/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ اودھم پور پولیس کی طرف سے سال رواں کے دوران اب تک گرفتارشدہ منشیات فروشوں کی تعداد 116 تک پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں