سری نگر، 2 مارچ (یو این آئی) غیر قانونی کان کنی کے خلاف جاری مہم میں جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں غیر قانونی معدنیات کی منتقلی میں ملوث 5 گاڑیوں کو ضبط کر دیا اور 5 افراد کو گرفتار کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ معدنیات کی غیر قانونی نکاسی اور منتقلی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پولیس پوسٹ ریشی پورہ کی ایک ٹیم، جس کی قیادت انچارج پولیس پوسٹ ریشی پورہ کر رہے تھے، نے پانچ گاڑیاں جن میں2 لوڈر، 2 ٹریکٹر اور ایک ڈمپر شامل تھے، کو ضبط کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس میں 5 فراد ملوث ہیں جن کی شناخت جہانگیر احمد بٹ ولد محمد ایوب ساکن چاکورہ پلوامہ، ندیم احمد میر ولد عبد الخالق ساکن لتر پلوامہ، سجاد احمد ڈار ولد عبد الرزاق ڈار ریشی پورہ، علی محمد ڈار ولد عبد الخالق ساکن ریشی پورہ اور زبیر احمد میر ولد عبد الخالق ساکن ریشی پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر53/2026 اور 54/2026 درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں غیر قانونی معدنیات سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کو پولیس کے ساتھ شیئر کریں۔
0
