0

بابر اعظم نے روہت شرما کے بعد کوہلی کی نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

لاہور 02 نومبر(یواین آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے دھماکے دار واپسی کی اور لگا تار دو دن میں ہندوستان کے دو بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ بابر اعظم صفر پر آئوٹ ہوئے جس کے بعد انہوں نے دوسرے ٹی20 میں 11 رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔
روہت شرما نے 151 ٹی20 اننگز میں 4 ہزار 231 رنز بنا رکھے تھے تاہم بابر اعظم نے 123 اننگز میں 4 ہزار 232 رنز اسکور کیے اور ہندوستانی بیٹر کو پیچھے چھوڑ دیا۔جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے میچ میں بابر اعظم نے شاندار 68 رنز کی باری کھیلی، انہوں نے اپنی نصف سنچری 36 گیندوں پر مکمل کرلی، یہ اُن کی 40 ویں نصف سنچری تھی اور انہوں نے ویراٹ کوہلی کی نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ویراٹ کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں 117 اننگز کھیل کر 39 نصف سنچریاں اسکور کر رکھی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں