سری نگر، 6 فروری (یو این آئی) وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے سویہ بگ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سویہ بگ میں جمعہ کی صبح ایک موٹر سائیکل ایک بجلی کھمبے سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت بشیر احمد پال ولد غلام احمد پال ساکن پال محلہ سویہ بگ کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ مذکورہ شخص کو زخمی حالت میں نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن زخم اس قدر شدید تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق متوفی گھر کا واحد کمانے والا اور چار بچوں کا باپ تھا۔
دریں اثنا پولیس واقعے کا نوٹس لے کر کارروائیاں شروع کی ہیں۔
0
