0

بھارت پوری قوت کے ساتھ حالات کا سامنا کر رہا ہے//، وزیر اعظم نریندر مودی

حکومت شہریوں اور کسانوں پر بوجھ کم رکھنے کیلئے مو ¿ثر اقدامات کر رہی ہے
نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح، ترقی یافتہ بھارت کی جانب اہم قدم

سری نگر//28 مارچ/ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ ملک مغربی ایشیا میں جاری تنازع سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا پوری قوت کے ساتھ سامنا کر رہا ہے۔نوئیڈا کے جیور میں نوئیڈا بین الاقوامی ائر پورٹ کے افتتاح کے موقع پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا، “مغربی ایشیا میں گزشتہ ایک ماہ سے تنازع جاری ہے اور بھارت اس چیلنج کا پوری طاقت سے مقابلہ کر رہا ہے۔یو این ایس کے مطابق وزیر اعظم نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بھارت خام تیل اور گیس کیلئے تنازع سے متاثرہ خطوں پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، “حکومت اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے کہ اس صورتحال کا بوجھ عام شہریوں اور کسانوں پر نہ پڑے۔نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، “آج ترقی یافتہ اتر پردیش اور ترقی یافتہ بھارت کی جانب ایک نئے سفر کا آغاز ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایئرپورٹ خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا اور مغربی اتر پردیش کے کسانوں، چھوٹے تاجروں اور نوجوانوں کیلئے نئے مواقع پیدا کرے گا۔اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادھے ناتھ شہری ہوا بازی کے وزیر کنجراپو رام موہن نائیڈو اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ دورے کے پیش نظر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔حکام کے مطابق ایئرپورٹ کے پہلے مرحلے کی تعمیر تقریباً 11,200 کروڑ روپے کی لاگت سے کی جا رہی ہے، جسے ایک ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ ہب کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جہاں سڑک، ریل، میٹرو اور علاقائی ٹرانسپورٹ کے ذریعے آسان رسائی ممکن ہوگی۔سرکاری بیان کے مطابق اس منصوبے میں ایک کارگو حب بھی شامل ہے، جس کی ابتدائی صلاحیت سالانہ 2.5 لاکھ میٹرک ٹن ہوگی، جسے بڑھا کر 18 لاکھ میٹرک ٹن تک کیا جا سکے گا۔ ایئرپورٹ کی ابتدائی مسافر گنجائش 12 ملین سالانہ رکھی گئی ہے، جسے بڑھا کر 70 ملین تک کیا جا سکتا ہے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر ایئرپورٹ کے ٹرمینل کا بھی معائنہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں