0

بی جے پی نے کل جموں میں اہم میٹنگ طلب کی

جموں،3 اکتوبر(یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابی کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ ہفتے کی صبح جموں میں منعقد ہوگی جس میں 24 اکتوبر کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی یہ میٹنگ بی جے پی ہیڈکوارٹر جموں میں طلب کی گئی ہے جس میں انتخابی تیاریوں اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس موقع پر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور جموں و کشمیر انچارج ترون چُگ بھی شریک ہوں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ آیا بی جے پی پہلے دو نشستوں پر امیدوار کھڑا کرے، جنہیں حکمراں اتحاد کے بآسانی جیتنے کی توقع ہے، یا صرف ایک نشست پر زور دے جہاں مشترکہ مقابلہ ہوگا۔ اجلاس کے دوران ممکنہ امیدواروں کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سامنے آنے والی تجاویز کو دہلی میں پارٹی اعلی کمان کو بھیجا جائے گا جو امیدوار کو حتمی طور پر نامزد کرے گا۔ اس ضمن میں بی جے پی کے ترجمان ایڈوکیٹ سنیل سیٹھی، سابق ریاستی صدر رویندر رینا اور سابق نائب وزیر اعلیٰ نرمَل سنگھ کو مضبوط دعویدار مانا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں