0

بی سی سی آئی کی جموں و کشمیر ٹیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد

جموں،5 مارچ (یواین آئی )ہندوساتنی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے جمعرات کے روز رنجی ٹرافی میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر جموں و کشمیر کی ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے اس جیت کو خطے میں کرکٹ کے لیے ایک فخریہ لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقامی کرکٹ میں ایک سنہرا باب ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری ایک پیغام میں بی سی سی آئی نے بتایا کہ کھلاڑیوں نے آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی تاکہ وہ اپنی جیت کی خوشی ان کے ساتھ بانٹ سکیں۔ کھلاڑیوں نے بی سی سی آئی سیکرٹری کے طور پر جے شاہ کے دورِ حکومت میں جموں و کشمیر میں کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے کلیدی کردار کو سراہا۔
جموں و کشمیر کی ٹیم نے رنجی ٹرافی کے فائنل میں کرکٹ کی مضبوط ٹیم کرناٹک کو شکست دے کر پہلی بار یہ باوقار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ یہ کامیابی اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اس نے خطے کے نوجوانوں کے لیے کرکٹ میں نئے راستے کھول دیے ہیں۔ بی سی سی آئی نے پوری ٹیم اور جموں و کشمیر کے کرکٹ حلقوں کو اس شاندار باب کے اضافے پر مبارکباد دی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں