0

تاریخی کارنامہ: ہندوستان اسکواش ورلڈ کپ کا فاتح بن گیا

چنئی ( یو این آئی ) ہندوستانی اسکواش کے لیے آج ایک تاریخی دن ہے! ہندوستان نے فائنل میں ہانگ کانگ کو شکست دے کر پہلی بار اسکواش ورلڈ کپ 2025 کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ اس فتح کے ساتھ، ہندوستان آسٹریلیا، انگلینڈ، اور مصر کے بعد اسکواش ورلڈ کپ جیتنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔
دوسری سیڈڈ ب ہندوستانی مکسڈ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل تک ایک بھی میچ نہیں ہارا۔
پی ایس اے رینکنگ میں 79ویں نمبر پر موجود تجربہ کار جوشنا چنپا نے خواتین کے سنگلز مقابلے میں دنیا کی نمبر 37 لی کا یی کو 3-1 سے ہرا کر ہندوستان کو شاندار آغاز فراہم کیا۔
ایشین گیمز کے میڈلسٹ ابھے سنگھ نے مردوں کے سنگلز مقابلے میں شاندار کارکردگی پیش کی اور 42ویں نمبر کے الیکس لاؤ کو 3-0 سے شکست دے کر ہندوستان کی برتری 2-0 کر دی۔
تاریخی خطاب اور فتح کو یقینی بنانے کی ذمہ داری صرف 17 سالہ نوجوان کھلاڑی اناہت سنگھ پر تھی۔ دنیا کی نمبر 31 ٹوماٹو ہو کے خلاف، 28ویں نمبر کی اناہت سنگھ نے دباؤ کو بہترین طریقے سے سنبھالا اور تیسرے میچ میں 3-0 (7-2، 7-2، 7-5) سے زبردست جیت حاصل کی۔
اناہت کی اس فتح کے ساتھ ہی ہندوستان نے فائنل 3-0 سے جیت لیااور قومی چیمپیئن ویلون سینتھل کمار کو چوتھے مردوں کے سنگلز میچ میں کورٹ میں اترنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔
ہندوستان نے گروپ مرحلے میں سوئٹزرلینڈ اور برازیل کو 4-0 سے شکست دی تھی، اور کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ، جبکہ سیمی فائنل میں دو بار کے چیمپیئن مصر کو بھی 3-0 سے ہرا کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں