0

جاپان میں شدید برفباری ، 45 افراد کی اب تک موت

ٹوکیو، 7 فروری (یو این آئی/اسپوتنک) جاپان میں ریکارڈ برفباری کے دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 45 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد تقریباً 600 تک پہنچ گئی ہے۔ اسپوتنک نے ملک کے مرکزی فائر سروس کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ اطلاع دی ہے۔
20 جنوری سے اب تک مجموعی طور پر 585 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 187 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس برفباری میں اب تک کم از کم 45 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
گزشتہ ہفتے شمالی جاپان میں ریکارڈ برفباری کی دوسری لہر دیکھی گئی۔ آؤموری پریفیکچر میں برف کی موٹائی 4.6 میٹر (15 فٹ) سے تجاوز کر گئی جبکہ ہوکائیڈو کے دارالحکومت ساپورو میں یہ 1.1 میٹر (3.6 فٹ) سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
جمعہ کے روز ایک اور برفانی طوفان نے جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں بعض علاقوں میں ہوا کی رفتار 35 میٹر فی سیکنڈ (78 میل فی گھنٹہ) تک پہنچ گئی۔ حکام نے ہوکائیڈو کے بیشتر علاقوں کے لیے تیز ہواؤں، برفانی طوفان، بلند سمندری لہروں اور شدید برفباری کی وارننگ جاری کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں