سری نگر،8 اکتوبر(یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلانے پر ایک صارف کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن ہنڈواڑہ کو موصول ہونے والی شکایت کے مطابق محمد یوسف نامی صارف نے فیس بک پر ایک پوسٹ اپ لوڈ کیا، جس کا مقصد پولیس اور انتظامیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور عوامی انتشار پیدا کرنا تھا۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 232/2025 اور بھارتیہ نیاۓ سنہیتا کی دفعات 353(1) اور 353(2) کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
جموں و کشمیر پولیس نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ داری سے کام لیں اور غیر مصدقہ یا گمراہ کن مواد کو پوسٹ یا شیئر نہ کریں ۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ایسے غیر قانونی اقدامات میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
0
