جموں، 24 دسمبر (یو این آئی) جموں میں ایک جونیئر کمشنڈ آفیسر (جے سی او) کی گولی لگنے سے موت واقع ہوئی ہے۔
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ‘سانبہ میں فوج کی ایک یونٹ سے وابستہ ایک جے سی او جموں میں دوران ڈیوٹی گولی لگنے سے زخمی ہوا جو بدقسمتی سے جانبر نہ ہوسکا’۔
ان کا کہنا ہے: ‘اس مرحلے پر، دہشت گردی کے کسی بھی پہلو کو خارج از امکان قرار دیا گیا ہے’۔
انہوں مزید کہا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
0
