0

جموں میں غیر قانونی کھیر لکڑی کی اسمگلنگ میں ملوث دو گاڑیاں ضبط: پولیس

جموں، 28 دسمبر (یو این آئی) غیر قانونی لکڑی اسگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے جموں (دیہی) پولیس نے جوریان علاقے میں کھیر لکڑی کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث دو گاڑیاں ضبط کی ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس پوسٹ جوریان کی ایک ٹیم نے معمول کی چیکنگ کے دوران 27 اور 28 دسمبر کی درمیانی شب راکھ مٹھی کے مقام پر خصوصی ناکہ قائم کر دیا اور اس دوران رات کے تقریباً ساڑھے تین بجے دو گاڑیوں اسکارپیو زیر رجسٹریشن نمبر PB09G – 4072 اور مہندار لوڈ کیرئر زیر رجسٹریشن نمبر JK02BM – 7125 کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہوگئے۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران دونوں گاڑیوں سے 50/60 کوئنٹل وزنی کھیر لکڑی بر آمد کی گئی جو تجارتی مقاصد کے لئے غیر قانونی طور پر منتقل کئے جا رہے تھے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ضبط شدہ گاڑیاں اور کھیر لکڑی کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس ضمن میں پولیس پوسٹ جوریان میں ایک رپورٹ درج کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں