0

جموں میں منشیات فروش گرفتار،، ہیروئن جیسا مواد بر آمد: پولیس

جموں، 8 فروری (یو این آئی) منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری ہمہ گیر مہم میں جموں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن ڈومانہ کی ایک ٹیم نے فلورا ناگبنی علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 10.15 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت بشارت علی عرف وشو ولد عبد الرشید ساکن جموں کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ڈونامہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 32/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران پولیس اسٹیشن ڈومانہ میں منشیات فروشوں کے خلاف درج کی جانے والی تیسری ایف آئی آر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں