جموں، 11 اکتوبر (یو این آئی) منشیات کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے جموں میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس اسٹیشن میرن صاحب کی ایک ٹیم نے ایک شخص کو دھر لیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 21.77 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت نرمل جیت سنگھ ولد امریک سنگھ ساکن وارڈ نمبر 4، سمبل کیمپ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن میرن صاحب میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر131/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے لوگوں سے منشیات سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں پولیس کو مطلع کرنے کی اپیل کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ضلع میں منشیات کے خلاف جنگ جاری رہے گا۔
0
