جموں، 10 جنوری (یو این آئی) سکیورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے جس کو بظاہر ڈرون کے ذریعے گرایا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نےجمعہ کی رات دیر گئے گھگوال کے پالورا گاؤں میں سرحد پار سے ڈرون کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد تلاشی مہم شروع کر دی۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران سکیورٹی فورسز نے بابر نالے میں ایک پیکٹ بر آمد کیا جس میں 2 پستول، 1 ہینڈ گرینیڈ،3 میگزین اور 13 پستول گولیاں موجود تھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
0
