جموں، 4 اکتوبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون کو منڈلاتے ہوئے دیکھے جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہفتے کی صبح علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
حکام نے بتایا کہ سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ گذشتہ شام ایک مشتبہ ڈرون کی نقل و حمل دیکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ڈرون نما چیز پاکستان کی طرف سے آکر رام گڑھ سیکٹر میں ایک گائوں کے نزدیک منڈلا رہا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے یہ اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سرحد کے اس پار سے کسی بھی پے لوڈ جیسے منشیات اور ہتھیاروں کی برآمدات نہ ہوئی ہو۔
