0

جموں وکشمیر: فوجی سربراہ نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کا لیا جائزہ

جموں، 8 فروری (یو این آئی) فوج کے سربراہ جنرل اوپندرا دیودی نے یہاں آگے کے علاقوں کے دورے کے دوران انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں اور موجودہ سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس دوران انہیں انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں، سیکیورٹی گرڈ کی موثریت اور مسلسل چوکسی برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔
یہ جانکاری فوج کے ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک انفارمیشن (اے ڈی جی پی آئی) نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
انہوں نے پوسٹ میں کہا: ‘چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل اوپندرا دیودی نے وائٹ نائٹ کور کے زیر انتظام کائونٹر انسر جنسی فورس (آر) کا دورہ کیا تاکہ موجودہ سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے اور اس دوران انہیں انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں، سیکیورٹی گرڈ کی موثریت اور مسلسل چوکسی برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا’۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘تبادلہ خیال میں بین ادارہ جاتی ہم آہنگی اور آپریشنل صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال پر بھی توجہ دی گئی’۔
انہوں نے کہا فوجی سربراہ نے تمام رینکس کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور ان کی فرض سے مضبوط وابستگی کی سراہنا کی۔
پوسٹ کے مطابق: ‘انہوں نے مشکل آپریشنل حالات میں اعلیٰ سطحی تیاری بر قرار رکھنے کے لئے جوانوں کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی اور اس ملاقات نے ہندوستانی فوج کی چوکسی، تیاری اور آپریشنل برتری کے عزم کو ایک بار پھر اجاگر کیا’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں