0

جموں وکشمیر: ڈوڈہ میں دوران شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

جموں، 2 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں دوران شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت2.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں دوران شب 1 بجکر 2 منٹ پر زلزلہ آیا۔
انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت2.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں ڈوڈہ میں یکم اور 2 مارچ کی درمیانی شب بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
نیشنل سینٹرفار سیسمالوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت4.2 ریکارڈ ہوئی تھی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں