جموں: 4 اپریل:جموں و کشمیر اسمبلی میں ہفتہ کے روز اس وقت ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب کابینہ وزیر سکینہ ایتو اور پی ڈی پی کے رکن اسمبلی وحید الرحمان پرہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق یہ کشیدگی اس وقت بڑھی جب سکینہ ایتو نے موجودہ سیاسی اور انتظامی مسائل کا ذمہ دار پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کو ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا، “اختیارات کی کمی اور ریاستی درجہ نہ ہونے کی وجہ پی ڈی پی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور گورننس کے مسائل کی ذمہ داری بھی اسی جماعت پر عائد ہوتی ہے۔
اپوزیشن کے احتجاجی انداز پر تنقید کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ان کی حکومت “ڈرامے کے بجائے عملی اقدامات” پر یقین رکھتی ہے، جسے ایوان میں جاری ہنگامہ آرائی کی جانب اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔
