0

جموں و کشمیر: راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام:فوج

جموں، 4 مارچ (یو این آئی) فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے بھمبر گلی علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر منگل کی صبح در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کہا کہ مصدقہ انٹلی جنس اطلاعات اور مسلسل نگرانی کی بنیاد پر منگل کی علی الصبح ایل او سی کے ساتھ واقع بھبر گلی کے عمومی علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حمل دیکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ فوری فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے الرٹ جوانوں نے موثر حکمت عملی کا مظاہرہ کیا اور در اندازی کی کوشش کو بر وقت ناکام بنا دیا جس کے نتیجے میں ایل او سی پی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہونے دی گئی۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ مربوط زمینی کارروائی کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کو موثر انداز میں ناکام بنا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دستوں کو علاقے پر تسلط کو یقینی بنانے کے لیے دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے جنہیں مربوط زمینی اور فضائی نگرانی کی معاونت حاصل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک مضبوط آپریشنل پوزیشن اور ہائی الرٹ پورے سیکٹر میں جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں