سری نگر//28 مارچ/ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے ہفتہ کے روز لوک بھون جموں میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران یونین ٹیریٹری میں نشہ مکت بھارت ابھیان کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کو نشے کی لعنت میں دھکیلنے والے اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو ¿ن کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو منشیات کی لت میں مبتلا کرنے کی دانستہ اور خطرناک کوششیں کی جا رہی ہیں، جنہیں روکنے کیلئے حکومت کے تمام اداروں کو مشترکہ اور جامع حکمت عملی اپنانا ہوگی۔یو این ایس کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ سخت قانون نافذ کرنے کے اقدامات، مو ¿ثر احتیاطی تدابیر اور کثیر جہتی منصوبہ بندی کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ اور نارکو ٹیررزم کے پورے نیٹ ورک کو ختم کرنا ناگزیر ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جن بھاگیداری یعنی عوامی شمولیت کو فروغ دینے اور منشیات کے خلاف مربوط ردعمل اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نشہ مکت جموں و کشمیر کے ہدف کے حصول کیلئے سماج کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔اجلاس میں پانچ اہم شعبوں — نفاذِ قانون، آگاہی کونسلنگ، علاج اور بازآبادکاری — پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کیلئے مو ¿ثر نگرانی کے نظام کو بھی زیر غور لایا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے تعلیمی اداروں میں سخت اقدامات نافذ کرنے اور نشہ آور اشیاءسے متعلق سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بھی منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ سے متعلق معلومات پولیس اور انتظامیہ تک پہنچانے کیلئے حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو آئندہ دنوں میں پورے جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر منشیات مخالف بیداری مہم کیلئے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت دی۔ اس سلسلے میں مذہبی رہنماو ¿ں، سماجی تنظیموں، سابق فوجیوں، این سی سی، این ایس ایس، اسکاوٹس اینڈ گائیڈز اور سیاسی رہنماو ¿ں کو شامل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔اجلاس میں گزشتہ ایک سال کے دوران نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت کی گئی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ تمام اضلاع کو نشہ مکت جے اینڈ کے پورٹل پر لانے، نوڈل افسران کی تعیناتی، کمیونٹی آو ¿ٹ ریچ پروگرامز، تربیت، ڈی ایڈکشن سہولیات کے فروغ اور متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے سینئر حکام کو سرحدی دیہات کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے وائبرنٹ ولیجز پروگرام کو ترجیح دینے کی بھی ہدایت دی۔اجلاس میں چیف سیکریٹری اتل ڈولو، ڈی جی پی نالین پربھات، فائنانس محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری شیلندر کمار، پرنسپل سیکریٹری ہوم چندرکر بھارتی، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، کمشنر سیکریٹری صحت ایم راجو، ڈویڑنل کمشنر جموں رمیش کمار، آئی جی پی جموں بھیم سین توتی، آئی جی پی سکیورٹی سوجیت کمار سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
0
