0

جموں کشمیر اسمبلی میں فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملہ کی مذمت

سرینگر (عقاب نیوز ڈیسک) : جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملے پر بحث کی اجازت دی۔ ہفتہ کو ایوان کی کارروائی کے دوران حکمران جماعت نیشنل کانفرنس (این سی) کے اراکین نے تحریک التواء کا مطالبہ کیا تھا تاہم اسپیکر نے قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے اور صرف بحث کی اجازت دی۔

ایم ایل اے سلمان ساگر نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملہ پر تحقیقات کا مطالبہ کیا اور انہوں نے موجودہ یا ریٹائرڈ جج کے ذریعہ عدالتی تحقیقات کی سفارش کی۔ وہیں میر سیف اللہ نے جموں کشمیر پولیس کی دبے الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: “پولیس کی جانب سے اس واقعے کے بارے میں کوئی بیان کیوں نہیں آیا؟ کہ ایسا کیوں ہوا اور کیا یہ کوئی سازش تھی؟ انہوں نے اس معاملے پر پولیس اور ایل جی آفس کی خاموشی پر بھی سوال کیا۔

ادھر، بی جے پی کے شام لال شرما نے بھی حملے کی مذمت کی اور فاروق عبداللہ کو صرف ایک مسلم لیڈر ہونے کے بجائے ایک قد آور لیڈر قرار دیتے ہوئے انکوائری کا بھی مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ یہ ایک چھوٹا واقعہ نہیں جسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے بلکہ بلکہ پورے ایوان کو اس پر تشویش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں