سری نگر، 3 مارچ (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف اپنی مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں غیر قانونی کھدائی میں ملوث 6 گاڑیاں ضبط کر لی ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن ترال کی ایک ٹیم نے نوڈل ترال علاقے میں غیر قانونی کھدائی میں ملوث تین ٹپر اور تین ٹریکٹر ضبط کر لئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ترال میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 19/2026 اور 20/2026 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی کان کنی کے خلاف یہ موثر کارروائی اونتی پورہ کے تمام تھانوں کی جانب سے سرگرمی کے ساتھ جاری رکھی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اونتی پورہ پولیس غیر قانونی معدنیات نکالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کے لئے پر عزم ہے۔
0
