0

حارث رؤف کا زبردست کارنامہ، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 350 شکار مکمل

لاہور، 29 دسمبر(یو این آئی ) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رئوف ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 350 وکٹیں مکمل کرنے والے چھٹے پاکستانی باولر بن گئے۔ کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف عمدہ بولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ سڈنی تھنڈرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز کی آخری گیند پر 128رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے 29رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 32 سالہ حارث رؤف اب تک 257 ٹی ٹونٹی میچز میں 22.02 کی اوسط سے 350 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔ پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ وہاب ریاض کے پاس ہے جنہوں نے 413 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ محمد عامر 410 وکٹیں لیکر اس فہرست میں دوسرے، سہیل تنویر 389 وکٹوں کے ساتھ تیسرے ، عماد وسیم 380 شکار کرکے اس فہرست میں چوتھے اور شاداب خان 351 وکٹوں کے ساتھ 5ویں نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں