0

دسمبر میں اشیا کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 25.04 ارب ڈالر

نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) برآمدات کے مقابلے میں درآمدات میں تیز اضافہ ہونے کے باعث ملک کا اشیا کا تجارتی خسارہ دسمبر 2025 میں بڑھ کر 25.04 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
گزشتہ سال دسمبر میں یہ خسارہ 20.63 ارب ڈالر رہا تھا۔
جمعرات کو صنعت و تجارت کی وزارتِ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025 میں اشیاء کی برآمدات میں 1.88 فیصد اضافہ ہو کر یہ 38.51 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ اشیاء کی درآمدات 8.67 فیصد بڑھ کر 63.55 ارب ڈالر ہو گئیں۔
خدمات کی برآمدات ایک سال پہلے کے 36.97 ارب ڈالر کے مقابلے میں کم ہو کر 35.50 ارب ڈالر رہ گئیں۔ خدمات کی درآمدات میں بھی کمی آئی ہے اور یہ 17.80 ارب ڈالر کے مقابلے میں 17.38 ارب ڈالر رہ گئیں۔
اس طرح اشیاء اور خدمات کو ملا کر مجموعی برآمدات 74.01 ارب ڈالر اور مجموعی درآمدات 80.94 ارب ڈالر رہیں۔ سالانہ بنیاد پر برآمدات میں کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مجموعی تجارتی خسارہ دسمبر 2024 کے 1.46 ارب ڈالر سے بڑھ کر 6.92 ارب ڈالر تک پہنچ گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں