0

’دھورندھر‘600 کروڑ کے کلب میں شامل ہوئی

ممبئی، 25 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ فلم ’دھورندھر‘ نے ہندوستانی بازار میں 20 دنوں میں 607 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔ ’دھورندھر‘ 5 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ جب کہ ان کے علاوہ اکشے کھنہ، سنجے دت، آر مادھون اور ارجن رامپال جیسے بڑے اداکاروں نے بھی اس فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
اسپائی تھرلر ’دھورندھر‘ باکس آفس پر مسلسل نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ ریلیز کے پہلے دن سے اب تک ’دھورندھر‘ باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ یہ فلم مسلسل 20ویں دن تک ڈبل ڈیجٹ میں کمائی کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ سیکنِلک کی رپورٹ کے مطابق ’دھورندھر‘ نے پہلے ہفتے میں ہندوستانی بازار سے 207.25 کروڑ روپے کی زبردست کمائی کی تھی۔ دوسرے ہفتے میں 253.25 کروڑ روپے کا شاندار کاروبار کیا تھا۔ تیسرے ہفتے میں بھی یہ باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔
اس فلم نے 15ویں دن 22.5 کروڑ، 16ویں دن 34.25 کروڑ، 17ویں دن 38.5 کروڑ، 18ویں دن 16.5 کروڑ اور 19ویں دن 17.25 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ سیکنِلک کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فلم ’دھورندھر‘ نے 20ویں دن 17.75 کروڑ روپے کمائے۔ اس طرح محض 20 دنوں میں ہی اسپائی تھرلر ’دھورندھر‘ نے ہندوستان میں 607 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ یہ ہائی آکٹین ایکشن تھرلر آدتیہ دھر کی تحریر، ہدایت کاری اور بنی ہے، جبکہ اس کا پروڈکشن جیوتی دیش پانڈے اور لوکیش دھر نے کیا ہے۔ جیو اسٹوڈیوز کی پیشکش، بی62 اسٹوڈیوز کی پروڈکشن اور سارےگاما کے اشتراک سے بنی ’دھورندھر‘ ہندوستان میں تقریباً 5,000 اسکرینز پر ریلیز ہوئی ہے۔ ’دھورندھر‘ کو ناقدین اور شائقین دونوں کی جانب سے مثبت ردِعمل مل رہا ہے۔ فلم نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ فلم کے تعلق سے سوشل میڈیا پر زبردست بات ہو رہی ہے۔ اب ’دھورندھر‘ کا سیکوئل 19 مارچ 2026 کو ریلیز ہونے والا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں