نئی دہلی، 24 فروری (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن بدھ کے روز جموں و کشمیر کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ نائب صدر کی سکریٹریٹ نے منگل کے روز یہاں کہا کہ مسٹر رادھا کرشنن کا جموں و کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اپنے دورے کے دوران نائب صدر جمعرات کے روز سری نگر میں کشمیر یونیورسٹی کے کنووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
0
