0

سرینگر میں محبوبہ مفتی کا احتجاج؛ ٹرمپ اور نتن یاہو کے پتلے نذرِ آتش

سری نگر،4 مارچ (یو این آئی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بدھ کو سرینگر میں امریکہ اور اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ اور نتن یاہو کے پتلے نذرِ آتش کر دیے۔
یہ احتجاج ایران کے سپریم لیڈر کی ہلاکت کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا۔ پی ڈی پی کارکنان بھی اس احتجاج میں شریک ہوئے، جنہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور اس حملے کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں