0

سری نگر میں 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی میں توسیع، وزیر اعلیٰ کی کے پی ڈی سی ایل کو مبارکباد

سری نگر، 24 دسمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن (کے پی ڈی سی ایل) کو سری نگر کے مزید 83 علاقوں کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کے زون میں شامل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی آر ڈی ایس ایس کے کامیاب ٹرائل کے بعد حاصل ہوئی جس کے دوران بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آیا۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایک’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ اس پیش رفت کے ساتھ اب سری نگر کے 108 علاقے چوبیس گھنٹے بلا تعطل بجلی سے مستفید ہو رہے ہیں جس سے تقریباً 1.25 لاکھ کنبوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح شہر کی تقریباً 48 فیصد آبادی کو بالا تعطل بجلی کی سہولیت فراہم کی گئی ہے۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ دیگر اضلاع میں بھی اسی طرز پر اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے تاکہ پورے خطے میں چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں