سری نگر، 20 دسمبر (یو این آئی) بڈگام پولیس نے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جعلی فضائی ٹکٹ کے ذریعے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سری نگر ائیر پورٹ کے ڈراپ گیٹ پر معمول کی سیکورٹی جانچ کے دوران سید خورشید احمد ولد سید محمد یاسین ساکن بگرو خانصاحب کو جانچ پڑتال کے لئے روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران جب اس کے ہوائی ٹکٹ کی جانچ کی گئی تو وہ جعلی پائی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ ایئر لائن عملے نے فوری طور پر ٹکٹ کے جعلی ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مطلع کیا اور بعد ازاں ملزم کو پولیس پوسٹ ہمہامہ بڈگام کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کو ایک ٹرول ایجنٹ نے دھوکہ دیا جس نے مبینہ طور پر جعلی ٹکٹ تیار کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں ملزم اور ملوث ٹرول ایجنٹ کے خلاف بھارتیہ نیائے سنتہا (بی این ایس) کی دفعات 336(2) اور 340 (2) کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر343 ایک مقدمہ درج کیا گیا ۔
ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
0
