ریاض/ابوظہبی، 17 فروری (یو این آئی) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 2026 کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق بدھ 18 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں منگل کی شام چاند کی رویت کی تصدیق کے بعد رمضان المبارک کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔
دوسری جانب وسطی ایشیا کے ممالک آذربائیجان، قزاخستان، کرغزستان اور ازبکستان میں چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث وہاں شعبان کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور پہلا روزہ جمعرات 19 فروری کو رکھا جائے گا۔
آسٹریلیا کی فتویٰ کونسل، عمان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی، فرانس کی کونسل آف مسلم فیتھ، ترکیہ کے مذہبی امور کے ادارے اور سنگاپور کی اسلامی مذہبی کونسل نے بھی فلکیاتی شواہد کی بنیاد پر 19 فروری کویکم رمضان قرار دیا ہے۔
اس طرح متعدد ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری کو ہوگا، جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں 18 فروری کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔
0
