سری نگر، 24 فروری (یو این آئی) معاشرے کو منشیات کے ناسور سے صاف و پاک کرنے کے لئے جاری ہمہ گیر مہم میں سوپور پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن تارزو کے حدود میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک دوپہیہ گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK0P- 6829 جو بادام باغ سے امر گڑھ کی طرف آ رہی تھی، کو روکا گیا جس پر دو افراد سوار تھے۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے اسپاسمو پراکسی وون پلس کیپسول بر آمد کئے گئے۔
ملزموں کی شناخت ریاض احمد کمار ولد محمد رمضان کمار اور سمیر بشیر ولد بشیر احمد بٹ ساکنان بادام باغ سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن تارزو میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 22/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور منشیات کے ماخذ اور اس سے جڑے وسیع نیٹ ورک کی تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سوپور پولیس منشیات اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔
0
