0

شوپیاں میں رہائشی مکان سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر، 9 جنوری (یو این آئی) منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں ایک رہائشی مکان سے بھاری مقدار میں بھنگ اور چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن امام صاحب نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر2/2026 میں ایک مقدمہ درج کیا اور مجاز اتھارٹی سے تلاشی وارنٹ حاصل کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پولیس اسٹیشن امام صاحب کی ایک ٹیم نے تحصیلدار بر بگ کی موجودگی میں بر بگ کے رہائشی مشتاق احمد کھانڈے کے گھر پر چھاپہ مارا۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران رہائشی مکان سے 20.720 کلو بھنگ اور 130 گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ شوپیاں پولیس منشیات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں