0

شوپیاں میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائی،بھاری مقداد میں بھنگ جیسا مواد بر آمد: پولیس

سری نگر، 18 دسمبر (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے شوپیاں پولیس نے دو رہائشی مکانوں سے بھاری مقدار میں بھنگ جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن کیلر نے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک ایف آئی آر نمبر 52/2025 درج کی اور مجاز اتھارٹی سے تلاشی وارنٹ حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن کیلر کی ایک ٹیم نےایگزیکیٹو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کی موجودگی میں محمد شفیع کھانڈے ساکن تھرنہ کنڈی کیلر کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران مکان کے صحن سے 10.283 کو بھنگ جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کو موقع پر ہی ضبط کیا گیا۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح ارشاد احمد کھانڈے ساکن تھرنہ کنڈی کیلر کے مکان سے 1.582 کلو پیسا ہوا بھنگ جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کو ضبط کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
انہپوں نے کہا کہ شوپیاں پولیس معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں