0

عمر عبداللہ رانجی ٹرافی کے فائنل میں جموں وکشمیر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہبلی پہنچے

سری نگر، 28 فروری (یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ہفتے کو رانجی ٹرافی کے فائنل کے آخری دن کا کھیل دیکھنے اور جموں وکشمیر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے کرناٹک کے شہر ہبلی پہنچے۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق اور مشیر ناصر اسلم بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ عمر عبداللہ جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے ہبلی میں موجود ہیں جو اس فیصلہ کن مقابلے میں تاریخ رقم کرنے کے دہانے پر کھڑی ہے۔
پوسٹ میں اس موقع کو جموں وکشمیر کے لئے فخر اور ایک فیصلہ کن لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ٹیم ملک کے ممتاز گھریلو کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک تاریخی فتح حاصل کرنے سے محض چند لمحوں کے فاصلے پر کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر کی کرکٹ ٹیم رانجی ٹرافی میں پہلی بار فائنل تک پہنچی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں