0

غیر فعال بینک کھاتوں کو چالو کرنے کے لیے آر بی آئی کی خصوصی مہم

ممبئی ، یکم اکتوبر (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بینکوں کے غیر فعال کھاتوں میں پڑی رقم کی فوری ادائیگی کے لیے ایک اسکیم شروع کی ہے اور یہ ایک سال تک چلے گی ۔
یہ اسکیم مرکزی بینک کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد بینک صارفین کے غیر فعال کھاتوں کو دوبارہ فعال بنانا اورایسے کھاتے جن کا کوئی دعوے دار نہیں ان میں پڑی رقم کو ان کے حقدار وں تک پہنچانا شامل ہے ۔ اس کے لیے آر بی آئی عوامی بیداری مہم چلا رہا ہے ۔
آر بی آئی کی ایک ریلیز کے مطابق ، اس طرح کے اقدامات کے ذریعے ، عوام کو اپنے غیر فعال کھاتوں کو چالو کرنے اور بینکوں سے اپنی غیر دعوی شدہ رقومات کا دعوی کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے ۔
مرکزی بینک نے کہا ، “اس مہم کے تحت ، بینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صارفین اور ڈپازیٹرز سے اپنے غیر فعال کھاتوں کو دوبارہ فعال کرنے اور ڈپازٹر ایجوکیشن اینڈ اویئرنیس (ڈی ای اے) فنڈ میں پڑی ان کی غیر دعوی شدہ رقم واپس حاصل کرنے کے لیے سرگرمی سے درخواست کریں ، ریزرو بینک آف انڈیا نے غیر فعال کھاتوں اور غیر دعوی شدہرقومات کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے ایکسلریٹڈ پیمنٹس اسکیم کا اعلان کیا ہے ۔”
اس اسکیم کا مقصد غیر دعوی شدہ رقم کے اسٹاک کو کم کرنا اور ڈی ای اے فنڈز میں تازہ آمد میں اضافہ کرنا ہے ۔ یہ مہم ایک سال کی مدت کے لیے یکم اکتوبر 2025 سے شروع کی جا رہی ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں