0

قومی یوتھ فیسٹیول 2026 – وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ: کویندر گپتا نے لداخ کے مندوبین کو شرکت کے لیے روانہ کیا

سری نگر، 3 جنوری (یو این آئی) مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے ہفتے کو لداخ سے تعلق رکھنے والے مندوبین کو قومی یوتھ فیسٹیول 2026 – وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے روانہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ موقع قومی سطح پر نوجوان قیادت کے فروغ اور ملک کے مستقبل کی تشکیل میں لداخ کی فعال اور بامعنی شمولیت کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ قومی یوتھ فیسٹیول 2026 “وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ” نوجوانوں کے امور کی وزارت کی ایک مہم کا حصہ ہے۔ اس مہم کا مقصد نوجوانوں کو ترقی یافتہ بھارت کے ویژن کے تحت شامل کرنا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر لداخ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘ لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے آج لداخ سے تعلق رکھنے والے مندوبین کو قومی یوتھ فیسٹیول 2026 – وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے روانہ کیا’۔

پوسٹ میں کہا گیا: ‘ یہ موقع قومی سطح پر نوجوان قیادت کے فروغ اور ملک کے مستقبل کی تشکیل میں لداخ کی فعال اور بامعنی شمولیت کی عکاسی کرتا ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں