سری نگر، 28 فروری (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے قومی یوم سائنس کے موقع پر نوبل انعام یافتہ اور بھارت رتن سے سرشار عظیم سائنسداں سی وی رمن کو یاد کرتے ہوئے انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی علمی و سائنسی خدمات آج بھی قوم کے لئے باعث تحریک ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں سائنس سے وابستہ تمام افراد کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں، دعا ہے کہ آپ کا سائنسی جذبہ اور آپ کی تحقیقی لگن ملک کو ایک خوشحال، خود کفیل اور وکست بھارت کی طرف لے جائے۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہر سال 28 فروری کو قومی یوم سائنس کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ سائنس اور تحقیق کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔
یہ دن 1928 میں مشہور بھارتی سائنسدان سر سی وی رمن کی جانب سے “رامن ایفکٹ” کی دریافت کی یاد میں منایا جاتا ہے جس پر انہیں نوبل انعام سے سر فراز کیا گیا تھا۔
0
