0

لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے میں کئی افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے پاس ایک کار میں زوردار دھماکہ ہوا جس میں کچھ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دہلی پولیس کے اعلیٰ افسران نے فی الحال اس معاملے میں کوئی تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی ہیں، تاہم ایل این جے پی اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہوکر اسپتال لائے گئے افراد میں سے آٹھ کی موت ہو گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ میٹرو اسٹیشن کے پاس کھڑی ایک کار میں ہوا، جس کے بعد کار میں آگ لگ گئی۔ موقع پر دہلی پولیس کے اعلیٰ افسران موجود ہیں اور گہری جانچ کی جا رہی ہے۔
دہلی فائر بریگیڈ نے کہا “لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے پاس ایک کار میں دھماکے کی اطلاع ملی تھی۔ موقع پر پہنچ کر فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ اس واقعے میں آٹھ سے دس گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں