سری نگر، 28 فروری (یو این آئی) مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ضلع لیہہ میں دوران شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیساموجی کے مطابق لیہہ میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب 12 بجکر 53 منٹ پر زلزلہ آیا۔
انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
0
