جموں، 22 فروری (یو این آئی) فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے کامیاب آپریشن جوالا کی تکمیل کے بعد ضلع راجوری کے سندربنی سیکٹر کا دورہ کیا۔
اس آپریشن کے دوران دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں جنگ جیسے اسٹورز کی بازیابی ہوئی تھی۔
فوجی کمانڈر نے جوانوں کی بر وقت اور نہایت درست کارروائی کی ستائش کی۔
فوج کی شمالی کمان نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے کامیاب آپریشن جوالا کی تکمیل کے بعد ضلع راجوری کے سندربنی سیکٹر کا دورہ کیا۔اس آپریشن کے دوران دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں جنگ جیسے اسٹورز کی بازیابی ہوئی تھی’۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘ آرمی کمانڈر نے فوجی جوانوں کی تیز رفتاری اور درست کارروائی کی ستائش کی اور دہشت گردی سے پاک جموں کشمیر کو یقینی بنانے کے لیے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور ثابت قدمی کی بھی تعریف کی’۔
