0

معراج ملک کی پی ایس اے عرضداشت کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی

جموں،27دسمبر(یو این آئی) جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے معراج ملک کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست کے خلاف دائر عرضداشت کی سماعت ہفتے کو ملتوی کرتے ہوئے نئی تاریخ 29 جنوری 2026 مقرر کر دی۔
ذرائع نے بتایا کہ معاملہ آج سماعت کے لیے فہرست میں شامل تھا، تاہم عدالت میں تعطیلات کے باعث کیس کی کارروائی مؤخر کر دی گئی۔ اب کیس کی باقاعدہ سماعت اگلی مقررہ تاریخ کو ہوگی۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق، ہائی کورٹ 29 جنوری کو معراج ملک کی پی ایس اے حراست کے خلاف دائر پٹیشن پر مزید کارروائی کرے گی، جس میں ان کی نظربندی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں