0

معروف کشمیری فنکار بشیر بٹ انتقال کر گئے

سری نگر،28جولائی(یو این آئی)کشمیری اسٹیج اور مزاحیہ دنیا کے ممتاز فنکار بشیر احمد بٹ المعروف بشیر کوتر آج دوپہر اپنے آبائی گاؤں ہانجی گنڈ چاڈورہ میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے مختلف طبی مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بشیر کوتر کو چند روز قبل نازک حالت میں اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ابتدائی طبی بہتری کے بعد انہیں ہفتہ کے روز گھر منتقل کیا گیا۔ تاہم، اتوار کو ان کی حالت دوبارہ بگڑ گئی اور وہ آج سہ پہر خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
بشیر کوتر کشمیری مزاح، اسٹیج ڈرامہ اور لوک تھیئٹر میں ایک جانی پہچانی شخصیت تھے، جنہوں نے کئی دہائیوں تک اپنی بے مثال مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے۔ ان کے انتقال سے فنِ مزاح اور علاقائی تھیٹر میں ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا جسے پر کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
مختلف ادبی و ثقافتی تنظیموں، فنکاروں اور عوامی حلقوں نے بشیر کوتر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور انہیں کشمیری ثقافت کا ایک انمول اثاثہ قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں