0

منوج سنہا اور عمر عبداللہ کی لوگوں کو مہا شیو راتری کے پر مسرت موقع پر مبارکباد

سری نگر، 15 فروری (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مہا شیو راتری کے پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی اور لوگوں کی خوشی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔

منوج سنہا نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں مہاشیو راتری کے پرمسرت موقع پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔

انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا: ‘ بھگوان شیو ہم پر اپنی الہی نعمتوں کی بارش کرتے رہیں۔ میں ہر شہری کی صحت، خوشی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔ یہ تہوار آنے والے برسوں تک بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرے’۔

عمر عبداللہ نے اس مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ تہوار سب کے لئے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کی نوید لے کر آئے۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے مہاشیو راتری کے پرمسرت موقع پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی’۔

پوسٹ میں کہا گیا: ‘ انہوں نے سب کے لیے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ یہ تہوار جموں و کشمیر میں بھائی چارے، اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے رشتوں کو مضبوط کرے گا’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں