0

منوج سنہا اور عمر عبداللہ کی لوگوں کو ہولی پر مبارکباد

سری نگر، 4 مارچ (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کو ہولی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔
ہولی جس کو ‘رنگوں کے تہوار’ سے بھی یاد کیا جاتا ہے، ہند مت کا ایک مشہور اور قدیم تہوار ہے۔ یہ تہوار محبت، بھائی چارے اور خوشی کا پیغام دیتا ہے۔
منوج سنہا نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ ہولی کے تہوار کے موقع پر سب کو مبارکباد۔ رنگوں کا تہوار معاشرے میں خوشی اور خوشحالی لائے اور ہمارے شہریوں کے درمیان ہم آہنگی کی روح کو پروان چڑھائے’۔
عمر عبداللہ نے ہولی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی رنگوں کا تہوار ہر گھر میں خوشیاں، ہم آہنگی اور خوشحالی لے کر آئے۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہیںڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے ہولی کے موقع پر لوگوں کو پرتپاک مبارکباد دی اور دعا کی کہ رنگوں کا تہوار ہر گھر میں خوشیاں، ہم آہنگی اور خوشحالی لے کر آئے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں